امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا

Published On 21 November,2025 11:33 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وفاقی عدالت کے جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو دارالحکومت واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی روکنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر محض کسی بھی وجہ سے فوج تعینات نہیں کرسکتے، عدالت نے حکومت کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے 21 دن کا وقت دیا ہے جس کے بعد فیصلہ نافذ العمل ہوجائے گا۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتےہوئے امریکی محکمہ انصاف نےکہا کہ حکومت کے اس انتظامی حکم کو معطل کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔