امریکی صدر نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا

Published On 19 November,2025 06:31 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی عرب کے ساتھ سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں، سعودی عرب اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے، مزید کہا ہم مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہے گا۔