واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ہر ملک کو سخت پابندیوں کاسامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن رہنما روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں، ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تجویز دی تھی روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر سخت پابندیاں لگائی جائیں۔



