امریکی صدر کا سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا اعلان

Published On 18 November,2025 03:39 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں، ہم سعودی عرب کو ایف35طیارے فروخت کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فیفا کے چیئرمین کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کردی، فیفاورلڈکپ کیلئے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں ،مارکو روبیو ہوم لینڈ سکیورٹی سے ملکر ورلڈ کپ کی تیاریوں پر کام کریں گے، سیاٹل میں امن وامان کا مسئلہ ہوا تومیچ دوسرے شہرمنتقل کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں ایک سال بعد کمپیوٹر چپس بننا شروع ہوجائیں گی، امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کی شکل میں جرائم پیشہ افراد آئے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجیں گے، امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن کے ذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں۔