واشنگٹن: (دنیا نیوز) حال ہی میں منتخب ہونے والے میئر نیویارک ظہران ممدانی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمیونسٹ صدر ٹرمپ سے ملنے آ رہا ہے، امریکا جی 20 اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، جنوبی افریقہ کے صدر نے امریکا اور صدر ٹرمپ سے متعلق بیانات دیے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے مثبت گفتگو جاری ہے، سٹیووٹکوف اور مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے یوکرینی حکام سے بات کی ہے، ہمارا ماننا ہے یوکرین کا منصوبہ دونوں فریقوں کیلئے قابل قبول ہونا چاہیے۔



