سعودیہ کو ملنے والے ایف 35 اسرائیلی ورژن سے کم جدید ہوں گے: غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

Published On 20 November,2025 10:28 pm

واشنگٹن :(دنیا نیوز) غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی قانون کے مطابق اسرائیل کو معیاری فوجی برتری فراہم کرنا لازم ہے،سعودی ایف 35 میں جدید ہتھیار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز شامل نہیں ہوں گے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی طیاروں میں جدید اے آئی ایم 260 میزائل بھی فراہم نہیں کیے جائیں گے، یہ تمام جدید صلاحیتیں اسرائیلی ایف 35 طیاروں میں پہلے سے موجود ہیں، اسرائیل گزشتہ 8 سال سے ایف 35 لڑاکا طیارے استعمال کر رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل سعودی عرب کو ایف 35 طیاروں کی فروخت کی تاحال مخالفت کر رہا ہے، ایف 35 کا سعودی عرب کو ملنے والا ورژن دفاعی تقاضوں کے مطابق محدود رکھا جائے گا۔

دوسری جانب غیر ملکی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے امریکا خطے میں اسرائیل کی ٹیکنالوجیکل برتری برقرار رکھنے کا پابند ہے،سعودی عرب جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں مزید شفافیت کا مطالبہ کر رہا ہے۔