اسرائیلی فوج کا گزشتہ ہفتے میں 40 سے زائد حماس جنگجو شہید کرنے کا دعویٰ

Published On 01 December,2025 05:25 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض صیہونی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس جنگجو رفع میں سرنگوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید کیے گئے، جنوبی غزہ کی سرنگوں میں درجنوں حماس جنگجو موجود ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سرنگوں کے اوپر کے علاقے اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہیں، جنوبی غزہ کے ٹنل نیٹ ورک میں موجود جنگجوؤں سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

حماس نے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جنگجوؤں کی محفوط راستے سے واپسی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، یہ پہلا موقع ہے کہ حماس نے عوامی سطح پر اس صورتحال کا اعتراف کیا ہے۔