تھائی وزیراعظم نے جنگ بندی کے نئے دعوے کی سختی سے تردید کر دی

Published On 13 December,2025 09:35 pm

بینکاک: (دنیا نیوز) تھائی وزیراعظم نے جنگ بندی کے دعوے کی سختی سے تردید کر دی۔

تھائی وزیرا عظم انوتین چرنویراکول نے کہا کہ کوئی معاہدہ یا جنگ بندی نہیں ہوئی، تھائی فوج سرحد پر لڑائی جاری رکھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نئی جنگ بندی کا دعویٰ کیا تھا، ٹرمپ جمعہ کے روز دونوں رہنماؤں سے رابطے میں رہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کمبوڈیا نے ٹرمپ کے دعوے پر فوری ردعمل نہیں دیا، سرحدی جھڑپیں چھٹے دن میں بھی شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

راکٹ اور گولہ باری سے دونوں جانب نقصانات ہوئے، تقریباً 5 لاکھ افراد جھڑپوں کے باعث بے گھر ہو گئے ہیں، امن معاہدے کی سابقہ کوششیں بھی دوبارہ لڑائی کے بعد ناکام ہوئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق دونوں ممالک میں سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف اور غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی۔