آسٹریلیا میں جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان شخص ہیرو بن گیا

Published On 15 December,2025 01:43 am

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان احمد ال احمد ہیرو بن گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو موقع پر موجود شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا، اور حملہ آور کا اسلحہ چھین کر کئی لوگوں کی جانیں بچائیں۔

تینتالیس سالہ احمد ال احمد پھل فروش ہے اور دو بچوں کا باپ ہے، حملہ آور کو روکنے والے بہادر احمد کو بھی بازو پر دو گولیاں لگیں، جو اب ہسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، یہ واقعہ سڈنی کے بونڈائی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا، واقعہ میں 2 پولیس اہلکاروں اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے۔