دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں انگلینڈ پر 44 رنز کی برتری حاصل

Published On 06 December,2025 01:17 am

برسبین: (دنیا نیوز) دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں انگلینڈ پر 44 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

آسٹریلیا نے کھیل کے دوسرے روز اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنا لئے، ایلکس کیری 46 اور مائیکل نیسر 15 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، جیک ویدرالڈ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 3 شکار کئے، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 334 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 6 جبکہ مائیکل نیسر، برینڈن ڈوگٹ اور سکاٹ بولینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یہ جنوری 2018 کے بعد پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے آسٹریلیا میں کسی ٹیسٹ اننگز میں 300 رنز بنائے تھے۔