ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت میں موجود آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں

Published On 24 October,2025 05:43 pm

وشاکاپٹنم: (دنیا نیوز) بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے موجود آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی شہر وشاکاپٹنم کے ہوٹل میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ڈائننگ ٹیبل پر کھانا کھانے کے دوران چوہے کو دیکھا تو چلانا شروع کر دیا۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کے شور مچانے پر ہوٹل کا عملہ فوراً حرکت میں آیا اور چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا ادھر ادھر بھاگتا رہا۔

آسٹریلوی کھلاڑی چوہے کو دیکھ کر بچنے کے لیے کرسیوں پر کھڑی ہو گئیں، کرکٹ آسٹریلیا نے ویڈیو جاری کر دی ہے۔