اندور: (دنیا نیوز) ویمنز ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی جانب سے ملنے والا 245 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 40.3 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر نے 73 گیندوں پر 104 کی میچ وننگز اننگز کھیلی، انابیل سدرلینڈ 98 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
قبل ازیں بھارت کے اندور کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹیمی بیومونٹ کی 78 رنز اور ایلس کیپسی نے 38 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گارڈںر اور سوفی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔