سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلوی بلے باز ہرجس سنگھ نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔
نیو ساؤتھ ویلز پریمیئر فرسٹ گریڈ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر بن گئے، ہرجس سنگھ نے سڈنی کلب کے خلاف 141 گیندوں پر 314 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
ہرجس سنگھ کی اننگز میں 35 چھکے بھی شامل ہیں۔