واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے وینز ویلا کی حکومت کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینز ویلا میں آنے اور جانے والے آئل ٹینکرز کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے گرد گھیراؤ مزید بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت نے مزید کئی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ رکینافاسو، مالی، نائجر، جنوبی سوڈان اور شام کے شہریوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، انگولا، انٹیگوا، گیبون، گیمبیا، تنزانیہ کے شہریوں پر جزوی پابندی عائد کی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ٹونگا، زیمبیا اورزمبابوے کے شہریوں کا بھی امریکا میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، برکینافاسو، مالی، نائجر، جنوبی سوڈان اور شام کے شہری بھی شامل ہیں، فلسطینی اتھارٹی کی دستاویزات کے حامل افراد بھی امریکا نہیں آسکیں گے۔



