غزہ: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے 738 خلاف ورزیاں کیں، 394 فلسطینی شہید کر دیئے،1 ہزار 75 زخمی ہوئے۔
حماس اور فلسطینی حکام نے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا، مذاکرات میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تشکیل پر غورکیا، انڈونیشیا اور ترک دستوں کی شمولیت زیر غور آئی۔
اسرائیل کا اعتراض برقرار رہا، غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، خوراک اور طبی امداد کی قلت برقرار رہی، قطر نے امریکا سے اسرائیل پر امداد کی اجازت کیلئے دباؤ ڈالنے کو کہا۔
واضح رہے کہ یونیسدف نے بھی غزہ میں بچوں کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔



