ماسکو: (ویب ڈیسک) چین کو روسی ایل این جی کی ترسیل میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کی بنیاد پر سپتنک کے حسابات کے مطابق روس کی جانب سے چین کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل نومبر 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر 1.75 گنا اور ماہانہ بنیادوں پر 24 فیصد بڑھ کر 739.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایل این جی ترسیل کا حجم نومبر 2024ء کے بعد بلند ترین سطح ہے جب روسی ایل این جی کی چین کو ترسیل 810.6 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
تاہم رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران چین کی جانب سے روس سے ایل این جی کی مجموعی درآمدات کی مالیت 6 فیصد کمی کے ساتھ 4.17 ارب ڈالر رہی۔



