واشگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کمبوڈیا کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
امریکی خارجہ مارکو روبیو نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان دوبارہ جھڑپوں پر اظہار تشویش کیا، روبیو نے ٹرمپ کی امن خواہش اور کوالالمپور امن معاہدے پر عملدرآمد پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کو بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
نائب ترجمان ٹومی پیگوٹ نے بتایا کہ یاد رہے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں اکتوبر میں کوالالمپور میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے امن معاہدے پر دستخط کئے تھے۔



