بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صوبہ یونان میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تین تاحال لاپتہ ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ کوئلے اور گیس کے اچانک اخراج کے باعث پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔



