اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا

Published On 30 December,2025 06:02 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یو این ایجنسی کا استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دی، قانون سازی سے انروا کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں قانونی کارروائی کی جاسکے گی، اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں انروا کے 2 دفاتر ضبط کر سکیں گے۔

خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ یہ قانون اسرائیلی کمپنیوں کو انروا کے اداروں کو پانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم کرنے سے روکتا ہے، اسرائیل نے گزشتہ سال انروا پر پابندی عائد کی تھی۔

انروا کا کہنا ہے کہ اسرائیل یو این ایجنسی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایجنسی پورے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتی ہے۔