ابوظہبی: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ سے رابطہ کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے سٹریٹجک تعلقات اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



