برونائی میں رواں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی

Published On 03 January,2026 04:02 am

بندر سری بیگوان: (ویب ڈیسک) برونائی میں رواں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برونائی کے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جنوری 2026 کے دوران مجموعی طور پر440 ملی میٹر بارش کی توقع ہے جو معمول سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری 2026 کے دوران بھی ملک میں 230 ملی میٹر بارش کی توقع ہے جو معمو ل سے زیادہ ہے ،زیادہ بارشوں کے ساتھ ساتھ ملک کے ساحلی علاقوں سے 0.8 میٹر سے لے کر 1.5 میٹر تک بلند سمندری لہریں ٹکرانے کا بھی اندیشہ ہے اس لئے ساحلوں پر موجو د افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ ک مطابق زیادہ بارشوں کے باعث سیلابوں ریلوں، لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے نقصان بھی ہو سکتا ہے، برونائی میں شمال مشرقی مون سون کا موسم مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ برونائی میں شمالی مشرقی مون سون نومبر سے شروع ہو کر اپریل تک جاری رہتا ہے جبکہ جنوب مشرقی مون سون مئی سے شروع ہو کر اکتوبر تک جاری رہتا ہے۔