وینزویلا کے بعد کیوبا کی حکومت کو فکر مند ہونا چاہیے، مارکو روبیو

Published On 04 January,2026 05:53 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملوں کے بعد کیوبا کی حکومت کو فکر مند ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کی توجہ صرف وینزویلا تک محدود نہیں رہے گی، امریکا میں نکولس مادورو پر 2020ء میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، انہوں نے جرائم پیشہ افراد کا سیلاب امریکا بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت، بائیڈن حکومت اور ٹرمپ کے دوسری حکومت نے مادورو کو صدر تسلیم نہیں کیا، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک نے بھی مادورو کو صدر تسلیم نہیں کیا، مادورو کے سر کی قیمت 50 ملین ڈالر مقرر تھی، ہم نے وہ رقم بچائی۔

روبیو کا مزید کہنا تھا کہ مادورو کے پاس اس صورتحال سے بچنے کے کئی مواقعے تھے، اُنہیں بہت پرکش پیشکش بھی کی گئی، مادورو نے ایران کو اپنے ملک دعوت دی، ہمارا تیل ضبط کیا، صدر ٹرمپ جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔