امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی

Published On 05 January,2026 07:42 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کرنے پر بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، روسی تیل کے معاملے پر نئی دہلی کے رویے کا بغور جائزہ لے رہا ہے، اگر بھارت روسی تیل کے مسئلے پر تعاون نہیں کرتا تو ہم اس پر ٹیرف بڑھا سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں، اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔

یہاں بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی صدر کے مودی سے متعلق دعوے پر بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔