ٹرمپ کا تھائی لینڈ ، کمبوڈیا جنگ رکوانے کا دعویٰ، امریکہ کو اصل اقوام متحدہ قرار دیدیا

Published On 28 December,2025 11:55 pm

واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور جنگ رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ روک دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  دونوں اب واپس جاکر امن سے رہیں گے، میں اس کام میں بہت تیز اور فیصلہ ساز ہوں، 11 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں ہیں، شاید امریکا ہی اصل اقوام متحدہ ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کرتے ہوئے مختلف ممالک میں جنگیں رکوانے کا دعویٰ بھی دہرایا ہے۔