یوکرینی صدر نے کینیڈا کی سابق نائب وزیراعظم کرسٹیا کو اقتصادی ترقی کی مشیر مقرر کر دیا

Published On 06 January,2026 04:43 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کینیڈا کی سابق نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ کو اقتصادی ترقی کی مشیر مقرر کر دیا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے سرمایہ کاری لانے کے تجربے پر کرسٹیا فری لینڈ کا انتخاب کیا، یوکرین اندرونی استحکام اور دفاعی مضبوطی پر توجہ دے رہا ہے۔

زیلنسکی نے یوکرین کے سکیورٹی سروس کے سربراہ واسیل مالیوک کو عہدے سے ہٹا دیا، سکیورٹی سروس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل واسیل مالیوک نے ادارے کی ویب سائٹ پر اپنے استعفے کا اعلان کیا۔

زیلنسکی نے ایوہین خمارا کو یوکرین کی سکیورٹی سروس کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا، کرسٹیا فری لینڈ جن کا تعلق یوکرینی نسل سے ہے 2019ء سے 2024ء تک کینیڈا کی نائب وزیرِ اعظم رہ چکی ہیں۔

کرسٹیا فری لینڈ کینیڈا کی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور یوکرین کے لئے اوٹاوا کی خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔