واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ عالمی قوانین سے بالا تر ہوگئے، امریکی صدر کے جارحانہ عزائم عیاں ہونے پر دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا اپنی فوج کو کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی ملک پر حملے کا حکم دے سکتا ہوں، کہیں بھی کارروائی کا پورا اختیار ہے۔
ٹرمپ نے خود کو قانون سے بالاتر قرار دیتے ہوئے کہا مجھے کسی عالمی قانون کی ضرورت نہیں، عالمی معاہدوں اور قوانین پر عمل کا پابند نہیں، دنیا کا کوئی قانون مجھے نہیں روک سکتا، مجھے کوئی روک سکتا ہے تو وہ میں خود ہوں۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ عالمی قانون میرے فیصلوں کو نہیں روک سکتا، میری طاقت اپنی اخلاقیات تک محدود ہے۔



