جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ڈرم سٹک ڈپلومیسی، دونوں ممالک کے سربراہان نے ڈرم بجایا

جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ڈرم سٹک ڈپلومیسی، دونوں ممالک کے سربراہان نے ڈرم بجایا

جاپانی وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب جاری کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانائے تاکائچی اور لی جے میونگ نے معروف گانوں پر ڈرم بجایا۔

سانائے تاکائچی جو خود ڈھول بجانے کی شوقین اور ہیوی میٹل موسیقی کی مداح ہیں، نے صدر لی جے میونگ کی نئی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف 5 سے 10 منٹ میں ڈھول بجانا سیکھ لیا، دونوں رہنماؤں نے اس پرفارمنس کے بعد دستخط شدہ ڈرم اسٹکس کا تبادلہ بھی کیا۔