دنیا
خلاصہ
- انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کی فضائیہ کا ایک ایف-16 جنگی طیارہ مغربی ترکیہ میں ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ ایئر فورس کا طیارہ بدھ کی صبح صوبہ بالیکیسر سے پرواز کے فوراً بعد ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ نویں مین جیٹ بیس سے اڑا تھا۔
ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا، حادثے میں پائلٹ میجر ابراہیم بولات جاں بحق ہو گئے۔
وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔