دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ڈرون فراہم کیے۔
روس، یوکرین جنگ کے 4 سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ یوکرین روس جنگ ختم کروانے کیلئے سرگرم ہیں۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اگر چین امن چاہتا ہے تو روس کو فوجی سامان بھیجنا اور اس سے تیل کی خریداری بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ عالمی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے، روس یوکرین سے کہتے ہیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور تنازع حل کریں۔