امریکی آبدوز کا بھارتی سمندر میں ایرانی جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد لاپتہ

امریکی آبدوز کا بھارتی سمندر میں ایرانی جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد لاپتہ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ جہاز بھارت میں ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا اور بھارت اور سری لنکا کے ساحلوں کے قریب موجود تھا۔

رپورٹس کے مطابق کم از کم 100 افراد لاپتہ ہیں جنہیں ہلاک تصور کیا جا رہا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سری لنکن بحریہ نے جہاز کو ریسکیو کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ خطے میں شدید سفارتی اور عسکری کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ اس حوالے سے متعلقہ ممالک کی جانب سے باضابطہ ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ایرانی بحریہ کا موڈج کلاس فریگیٹ بھارت پہنچا، انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026 اور مشق میلان 2026 میں شرکت کی۔

ان مشقوں میں امریکی بحریہ کا آرلِی برک کلاس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر بھی شریک ہوا جبکہ روسی بحریہ کا اُدالائے کلاس فریگیٹ مارشل شاپوشنیکوف بھی اس بحری اجتماع کا حصہ بنے۔

بین الاقوامی فلیٹ ریویو اور مشق میلان میں مختلف ممالک کی بحری افواج کی شرکت کو خطے میں بحری سفارت کاری اور تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔