دشمن کے حملوں کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے: ایرانی صدر

دشمن کے حملوں کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے: ایرانی صدر

عرب میڈیا کو دیے گئے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ حملوں کے باوجود حکومتی اہلکاروں کی خدمت میں رکاوٹ نہیں آئی، حکومتی اہلکار اپنا کام محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ہمارا ملک تباہ کیا، ہم مل کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

خیال رہے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر فضائی اور میزائل حملے جاری ہیں، جن میں تہران، تیل کی تنصیبات (جیسے خارک آئی لینڈ)، اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے ایران نے جواب میں علاقائی ممالک میں امریکی اڈوں اور بعض دیگر مقامات پر حملے کیے، لیکن صدر پزشکیان نے حال ہی میں اعلان کیا کہ اب علاقائی ممالک پر حملے نہیں کیے جائیں گے جب تک کہ ان کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔