اسرائیلی دارالحکومت میں ایران جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسرائیلی دارالحکومت میں ایران جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسرائیلی دارالحکومت میں ایران جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے  ایران پر بمباری بند کرو، جمہوریت لاشوں پر نہیں بن سکتی  کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسرائیلی پائلٹس سے ایران پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں صیہونی حکومت نے ایسے کئی احتجاج منتشر کئے ہیں، مظاہروں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اندر جنگ پر رائے تقسیم ہونے لگی، سروے کے مطابق زیادہ تر یہودی اسرائیلی جنگ کے حامی ہیں۔