امریکا آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے دوسروں سے مدد مانگ رہا ہے: عباس عراقچی

امریکا آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے دوسروں سے مدد مانگ رہا ہے: عباس عراقچی

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے کئی ممالک یہاں تک کہ چین سے بھی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی سکیورٹی چھتری اب بہت کمزور ہو چکی ہے، امریکا کی سکیورٹی چھتری میں کئی سوراخ ہو چکے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پڑوسی ممالک سے غیر ملکی فوجی موجودگی ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، خطے میں کشیدگی کی اصل وجہ اسرائیل ہے۔