ڈرون حملے کے بعد عراق کی لاناز آئل ریفائنری میں سرگرمیاں معطل

ڈرون حملے کے بعد عراق کی لاناز آئل ریفائنری میں سرگرمیاں معطل

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حملے کے نتیجے میں ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کام فوری طور پر روک دیا گیا۔

عراقی کردستان کے نیم خود مختار خطے کی وزارت قدرتی وسائل کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے اور نقصان کے اندازے تک ریفائنری میں کام بند رہے گا۔

حکام کے مطابق ڈرون نے ہفتے کے روز لاناز ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت آپریشن معطل کر دیا گیا۔