دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے تازہ حملے میں حوثی ملیشیا کے 2 میزائل اور 4 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجرجنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی دفاعی نظام نے جنوبی علاقوں خمیس مشیط اور جازان کے اوپر میزائل اور ڈرونز کو تباہ کیا۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ملبہ رہائشی علاقوں پر گرنے سے عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔