دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (شاہد گھمن) روس کے ارکتسک ریجن میں نامعلوم نوعیت کے نمونیا سے ہلاک ہونے والی خاتون کے رابطے میں آنے والے 4 افراد میں کورونا وائرس اور رائنو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
روس کے صحت و صفائی کے نگران ادارے روسپوتریب نادزور کے مطابق متاثرہ خاتون سے رابطے میں رہنے والے افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتائج میں 2 افراد میں کووڈ 19 جبکہ 2 افراد میں رائنو وائرس انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔
روسی نگران ادارے نے واضح کیا کہ زیر نگرانی دیگر افراد میں کسی اور متعدی بیماری کے جراثیم کی تصدیق نہیں ہوئی۔
حکام اس سے قبل ارکتسک ریجن میں صحت کی مجموعی صورتِ حال کو مستحکم قرار دے چکے ہیں، جبکہ متاثرہ خاتون سے رابطے میں آنے والے افراد کی طبی نگرانی بھی جاری ہے۔