جنسی جرائم میں قید امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کی پراسرار موت بارے نئے سنسنی خیز انکشافات

جنسی جرائم میں قید امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کی پراسرار موت بارے نئے سنسنی خیز انکشافات

معروف فرانزک میڈیسن ماہر پروفیسر مائیکل فری مین نے ایپسٹین کے پوسٹ مارٹم ریکارڈ اور تصاویر کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ انہیں پیچھے سے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے پروفیسر فری مین نے کہا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں درج زخم خودکشی کے بجائے جسمانی مزاحمت اور تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیں کندھے میں گہری اندرونی چوٹ، منہ پر کٹ کے نشانات اور گردن پر رسی یا کپڑے کے غیر معمولی نشانات ثبوت ہیں کہ پہلے ان کا گلا دبایا گیا اور بعد ازاں لاش کو لٹکایا گیا۔

جیفری ایپسٹین اگست 2019ء میں نیویارک کی وفاقی جیل میں مردہ پائے گئے تھے اور اس وقت نیویارک کے چیف میڈیکل ایگزامینر نے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا، میڈیکل ایگزامینر آفس نے آج بھی مؤقف پر قائم رہنے کا اعادہ کیا ہے۔