ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ: یوکرین کو 250، روس کو 22 لاشیں موصول

ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ: یوکرین کو 250، روس کو 22 لاشیں موصول

روسی جنگی نامہ نگار الیگزینڈر کوٹس نے جمعرات کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہلاک فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

الیگزینڈر کوٹس نے روسی میسجنگ پلیٹ فارم میکس (MAX) پر جاری بیان میں کہا کہ روس نے یوکرینی فوج کے 250 اہلکاروں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کی ہیں، جبکہ 22 روسی فوجیوں کی لاشیں وطن واپس لائی گئی ہیں۔