عید: حکومت کا سرکاری ملازمین کو تنخواہ 24 اکتوبر کو دینے کا فیصلہ

Published On 10 Oct 2012 11:00 AM 

عید الاضحٰی کی تیاری کے لیے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ اور پینشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہ اور پینشن یکم نومبر کے بجائے 24 اکتوبر تک دینے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی قبل از وقت تنخواہ دینے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں اور پنجاب حکومت نے بھی صوبائی محکمہ خزانہ کو 24 اکتوبر تک تنخواہیں اور پنشن دینے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔