اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کیلئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرلڈ فنگر نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فیصلہ سٹیٹ بینک کا اپنا ہے، آئی ایم ایف کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ہیرلڈ فنگر نے بتایا کہ پاکستان کو ایک ساتھ کئی بڑے مسائل کا سامنا ہے، سیاسی عدم استحکام، زرِمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنا، مالیاتی خسارے پر قابو پانا اور انتخابات کے قریب معاشی نظم و ضبط برقرار رکھنا بڑے چیلنجز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، 111 روپے کی سطح بھی عبور کر گیا
ہیرلڈ فنگر نے کہا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا، تاہم یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان نے ٹیکس جمع کرانے کی شرح میں 20 فی صد اضافہ کیا ہے، سی پیک سے 23 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تو پاکستان پر غیرملکی ادائیگیوں کا دباؤ کچھ کم ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیاء کے دام 8 فیصد تک بڑھنے کا امکان، سونا مزید مہنگا