عوام ہوجائیں تیار، اپریل میں پٹرول مزید 3 سے 4 روپے لٹر مہنگا ہونے کا خدشہ

Last Updated On 22 March,2018 11:07 am

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر مہنگا ہونے سے حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے کا اضافہ کر سکتی ہے۔ مارچ سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی ڈالر 67 ڈالر اور برطانوی خام تیل کی قیمت 69 ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ دوسری جانب رواں ماہ روپیہ ڈالر کے مقابلے 5 فیصد گھٹ چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر اور خام تیل کی قیمت میں اضافے سے آئندہ ماہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہوگی جس کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ حکومت اگست 2017 سے اب تک پیٹرول 21 روپے اور ڈیزل 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کر چکی ہے۔