کراچی: (دنیا نیوز) بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن مزید مہنگا، فرنس آئل کی قیمت 77 ہزار 442 روپے فی ٹن تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب بجلی پیدا کرنے والے ایندھن کے دام بھی بڑھ رہے ہیں۔ مالی سال 18-2017 میں فرنس آئل کی قیمت میں 31871 روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا۔ اب فرنس آئل کی قیمت میں مزید 1334 روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فرنس آئل کی قیمت 77 ہزار 442 روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے پر نیپرا آئندہ آنے والے مہینوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کچھ حد تک بڑھا کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے صنعتکار پیداواری لاگت میں اضافے کے حوالے سے کافی پریشان ہیں، جس کے باعث پاکستانی مصنوعات قیمت میں دیگر ممالک سے مسابقت پیدا نہیں کر پا رہیں۔ ایسی صورتحال میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تو صنعتکاروں کی پریشانی اور بڑھ جائے گی۔