لاہور: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے ساحل پر آئل ریفائنری سے بہنے والا تیل سمندر میں پھیل گیا، حکام نے ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ لوگوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے۔ چار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات۔
انڈونیشیا میں بورنیو کے ساحل پر تیل کے بہاؤکو روکنے کےلیے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، تیل میں آگ لگنے کی وجہ سے Balikpapan میں چار ماہی گیر ہلاک ہو گئے۔ سیکڑوں لوگوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے۔ Balikpapan ماحولیاتی ایجنسی نے لوگوں کو خبر دارکیا ہے کہ وہ ایسی اشیاء سے دور رہیں جن سے آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ تیل سمندر میں بارہ مربع کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔ انڈونیشیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری Balikpapan میں ہے جہاں سے ہفتے کے روز تیل لیک ہو کر سمندر میں پھیل گیا۔