اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں بھی عید قربان کے لیے مویشی منڈی لگ گئی، لیکن گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔
عیدالاضحیٰ پر اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی منڈی کا آغاز، بڑی تعداد میں جانور تو موجود ہیں لیکن خریداروں کی تعداد بہت کم ہے جس کی وجہ سے بیوپاری پریشان ہیں۔ منڈی میں بکرے کی قیمت 40 سے 70 ہزار جبکہ بچھڑے کے دام کم از کم ایک لاکھ روپے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے منڈی میں ہر طرف کیچڑ ہے، جس کی وجہ سے بیوپاریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ بھاری قیمتوں کی وجہ ایک جانور پر 2260 روپے ٹیکس اور روز کا خرچہ ہے۔