کراچی: (روزنامہ دنیا) گزشتہ پانچ سال کے دوران مقامی قرضوں میں 7 ہزار 239 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اخراجات کو پورا کرنے کی خاطر حکومت کی مقامی مالیاتی اداروں سے قرض گیری دھڑا دھڑ جاری ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق مقامی قرضے 17 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران مقامی قرضوں میں 7 ہزار 239 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک سال کے دوران مقامی قرضوں میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، اس طرح کل مقامی قرضے 17 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے۔ جون 2013 میں مقامی قرضوں کا حجم 9 ہزار 764 ارب روپے تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی مقامی مالیاتی اداروں سے قرض گیری کا مطلب صاف ہے کہ محصولات میں اضافہ توقعات سے ابھی بھی کافی کم ہے، یہی وجہ ہے کہ اخراجات کو پورا کرنے کی خاطر حکومتی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔