کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں عالمی ادائیگیاں وصولیوں کے مقابلے 2.2 ارب ڈالر زائد رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2018 میں رواں کھاتوں کا خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 14 فیصد بڑھ کر 2.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں کی واپسی اور بے لگام درآمدات سے بین الاقوامی ادائیگیوں کا پلڑا بھاری جبکہ ایکسپورٹس کی مایوس کن صورتحال اور محدود بیرونی سرمایاکاری کے باعث وصولیوں کا پلڑا ہلکا ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خسارے کو قابو کرنے کے اقدامات نہ لیے گئے تو روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔