اگست 2018 میں ملکی تجارتی خسارے میں 3 فیصد کمی

Last Updated On 11 September,2018 08:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 6 ارب 17 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی سرگرمیوں میں سست روی کے باعث 2 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 1 فیصد کمی کے بعد 6 ارب 17 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران ملکی برآمدات 5 فیصد اضافے سے 3 ارب 66 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 1 فیصد اضافے سے 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہی۔

دوسری جانب صرف اگست میں تجارتی خسارہ 3 فیصد کمی کے بعد 2 ارب 98 کروڑ ڈالر رہا، ایک ماہ کے دوران ملکی برآمدات 8 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالر جبکہ اگست میں درآمدات 1 فیصد اضافے سے تقربیا 5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔