وزارت خزانہ نے 18-2017ء کے مالیاتی آپریشنز کی رپورٹ جاری کر دی

Last Updated On 27 August,2018 06:32 pm

اسلام آباد: سال 2017-18ء میں بجٹ خسارہ 6 اعشاریہ 6 فیصد رہا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے اخراجات آمدن سے زائد رہے۔

 

مالیاتی آپریشنز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا نے 34 ارب روپے سے زائد کا سرپلس بجٹ دیا۔ مالی سال 18-2017ء میں دفاع کے اخراجات 1 ہزار 30 ارب روپے رہے جبکہ سود کی ادائیگیوں پر اخراجات 1 ہزار 499 ارب روپے رہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 18-2017ء میں کل آمدن 5 ہزار 228 ارب روپے رہی۔ وفاق کی ٹیکس محصولات 4 ہزار 65 ارب روپے رہی۔ صوبوں کی ٹیکس محصولات 401 ارب روپے رہیں۔

نان ٹیکس ریوینیو 760 ارب روپے سے زائد رہا۔ گزشتہ مالی سال میں مجموعی اخراجات 7 ہزار 488 ارب روپے رہے۔ پنجاب کے اخراجات آمدن سے 6 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سندھ کے اخراجات آمدن سے 42 ارب 31 کروڑ روپے زیادہ رہے جبکہ بلوچستان کے اخراجات آمدن سے 7 ارب 83 کروڑ روپے زیادہ رہے۔
 

Advertisement