راولپنڈی: (دنیا نیوز) واٹر کنزرویشن راولپنڈی ریجن نے آبی وسائل کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پوٹھوہار ریجن میں 1369 منی ڈیمز کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔
پوٹھوہار ریجن میں منی ڈیمز کے ساتھ ساتھ 1921 پانی کے تالاب، 223 واٹر ٹینکس، 4767 کنویں، 399 ٹیوب ویلز اور 397 لفٹ آبپاشی منصوبے بھی مکمل کیے گئے۔ ڈائریکٹر شعبہ تحفظ اراضیات محکمہ زراعت غلام اکبر ملک نے بتایا کہ سائل کنزرویشن پروگرام کے تحت 26,243 ایکڑ زمین قابل کاشت بنائی گئی۔
26,557 ایکڑ زمین کی حفاظتی دیوار یں تعمیر کرنے کیساتھ ساتھ 80,782 ایکڑ اراضی کے زمینی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے گلی پلگنگ سپل ویز بنائے گئے، 21,016 کے سپرز اور 28 مٹی کے پشتے بنائے گئے۔