ماہ ستمبر میں ایک ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

Last Updated On 07 October,2018 05:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس ای سی پی کے مطابق 2017 کے ستمبر کے مقابلے رواں سال کے ماہ ستمبر میں 50 فیصد زائد کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

 ستمبر 2018 کے دوران سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ہے۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2017 کے مقابلہ میں ستمبر 2018 کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ستمبر 2018 کے اختتام تک ایس اسی سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 90 ہزار 772 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2018 کے دوران رجسٹر کی گئی کمپنیوں میں سے 73 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ 25 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں۔ دیگر دو فیصد کمپنیوں میں پبلک ان لسٹڈ، غیرمنافع بخش، غیرملکی اور لمیٹڈ شراکت داری وغیرہ کی کمپنیاں شامل ہیں۔

Advertisement